ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی، کیجر یوال کو لوک سبھا الیکشن مہم سے روکنے کی کوشش کررہی ہے: عام آدمی پارٹی

بی جے پی، کیجر یوال کو لوک سبھا الیکشن مہم سے روکنے کی کوشش کررہی ہے: عام آدمی پارٹی

Sat, 13 Jan 2024 18:40:38    S.O. News Service

نئی دہلی، 13/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) عام آدمی پارٹی کے رکن اور دہلی کے وزیر مالیات گوپال رائے نے کہا کہ بی جے پی نہیں چاہتی کہ اروند کیجریوال لوک سبھا الیکشن مہم میں حصہ لیں اس لئے انہیں روکنے کیلئے مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ کیجریوال کو ۱۸؍جنوری کو ای ڈی کے مرکزی دفتر میں پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔بی جے پی اروند کیجریوال کو لوک سبھا الیکشن مہم سے روکنے کیلئے ای ڈی کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ آپ سربراہ کو تفتیشی ایجنسی کی جانب سے بھیجے گئے چوتھے سمن پر وزیر ماحولیات گوپال رائے نے سنیچر کو یہ بات کہی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوپال رائے نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کے اوقات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ یہ کیجریوال کے ۱۸؍ جنوری کے گوا دورے سے قبل آیا ہے۔

دہلی کے وزیر مالیات گوپال رائے نے کہا کہ’’ای ڈی کو خود کو بی جے پی کا ہتھیار بننے سے باز رکھنا ہوگا۔ سمن کی خبر دہلی کے وزیر اعلیٰ تک پہنچنے سے پہلے ہی میڈیا میں لیک ہو گئی۔‘‘

یہ پوچھے جانے پر کہ آ یا کیجریوال اس مرتبہ ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گے،گوپال رائے نے کہا کہ وہ قانونی صلاح کار سے مشورہ کر رہے ہیں،اس کے مطابق ہی عمل کیا جائے گا۔

ای ڈی نے محصول پالیسی کے تعلق سے منی لانڈرنگ  معاملے میں کیجریوال کو چوتھا سمن جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ کیجریوال عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر ہیں۔ انہیں ۱۸؍جنوری کو ایجنسی کے مرکزی دفتر میں پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔


Share: